پاکستان کی سلامتی‘ خوشحالی‘ تحفظ  کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں  کرینگے‘ احمد یار‘ غلام قاسم ہنجرا

     پاکستان کی سلامتی‘ خوشحالی‘ تحفظ  کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں  ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ومسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجراء ومسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی غلام قاسم ہنجرا ء نے مشترکہ بیان میں یوم دفاع پاکستان و یوم  شہداء پر (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع دشمن کے خلاف پاکستان کے ایک ہونے کا دن ہے،یہ دن ہر دشمن کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا ہر قدم اور ہر ہاتھ کاٹ دیں گے،انہوں نے شہدا، غازیوں اور غیور و بہادر پاکستانیوں کو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،6 ستمبر کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مکار دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے،انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کا اتحاد دشمن کا ہر ناپاک منصوبہ ناکام بنا سکتا ہے،پوری قوم اپنی بہادر بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کو سلام پیش کرتی ہے، قوم کو اپنی مسلح افواج پر ناز ہے،آج کے دن کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستان کو معاشی طور پر طاقت ور، توانا اور خوشحال بنائیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور اقتصادی طور پر طاقتور بنانا دفاع پاکستان کا ایک لازمی تقاضا ہے،محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کو دفاعی اور معاشی سمیت ہر محاذ پر پر طاقتور بنایا،محمد نواز شریف نے پوری دنیا کا دباؤ ٹھکرا کر پاکستان کو جوہری قوت بنایا اور پاکستان کے دفاع کے تقاضے پورے کیے،الحمدللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد جوہری قوت ہے، کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ضرورت نہیں کر سکتا،آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ دفاع اور معیشت سمیت ہر شعبے میں پاکستان کو مزید طاقتور اور توانا بنائیں گے تاکہ دفاع وطن کے تقاضوں کے پورا ہونے کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہدا کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز عزیز کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

غلام قاسم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -