مانہ احمدانی میں ٹائیگر فورس  جوانوں میں ممبر شپ کارڈ تقسیم

 مانہ احمدانی میں ٹائیگر فورس  جوانوں میں ممبر شپ کارڈ تقسیم

  

کوٹ چھٹہ(نامہ نگار) مانہ احمدانی میں ٹائیگر فورس کے جوانوں میں ممبر شپ کارڈ  تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب پی ٹی آئی کے رہنما حسنین عباس خان  کوریجہ کی سرپرستی میں منعقد کی گئی جس میں ٹائیگر فورس (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

کے جوانوں کو ممبر شپ کارڈ دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا ریلف ٹائیگر فورس کے جوانوں میں یونین کونسل مانہ احمدانی میں ممبر شپ کارڈ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب  پی ٹی آئی کے رہنما حسنین عباس خان کوریجہ کی سرپرستی میں منعقد کی گئی تقریب میں ٹائیگر فورس کے جوانوں نے بھرپور شرکت کرکے اپنے ممبر شپ کارڈ وصول کیئے تقریب میں حسنین عباس خان کوریجہ نے ٹائیگر فورس کے جوانوں میں ممبر شپ کارڈ تقسیم کیئے اس موقع پر ٹائیگر فورس کے جوان رانا محمد طارق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق ٹائیگر فورس کے جوان اپنے فرائض انجام دیں گے اپنے علاقے کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ٹائیگر فورس کے جوان بھرپور قردار ادا کریں گے جبکہ ممبر شپ کارڈ وصول کرکے ہمیں بہت خوشی ہوئی اس موقع پر  پی ٹی آئی کے رہنما حسنین عباس کوریجہ کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کی حکومت ملک و قوم کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے جبکہ اس موقع پر ٹائیگر فورس کے جوان ریحان لودھی، ظفر الفت سنجرانی، محمد اجمل لاشاری، اشتر عباس احمدانی،عاشق مطمئن، علی یاسین، فیاض عاصم لنگاہ، امجد عباس، طالب حسین سمیت دیگر جوان موجود تھے۔

تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -