کرونا کے نقصانات‘میٹرک و انٹر میڈیٹ کے نتائج کی پوزیشنیں ختم
ملتان(سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کے نقصانات نے تعلیمی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچادیا‘اس بار میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج میں پوزیشنیں ختم کردی گئیں‘ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث مارچ میں تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے تھے۔میٹرک امتحانات (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)
ہوئے مگر پریکٹیکل امتحانات نہیں ہو سکے جبکہ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات بالکل ہو ہی نہیں سکے۔ میٹرک کے طلبہ کو تھیوری کے مجموعی مارکس کے مطابق پریکٹیکل کے ایوریج مارکس دئیے گئے ہیں جبکہ فرسٹ ائر کے امتحانات کے مارکس کی بنا پر سیکنڈ ائر کے مارکس اور پریکٹیکل کے مارکس بھی دئیے گئے ہیں۔اس صورتحال میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشنیں نہیں ہوں گی جبکہ مارکس امپرو وکرنے والے طلباوطالبات کو سپیشل امتحان دینے کی اجازت دی جائے گی‘ اس بار پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میٹرک و انٹر میڈیٹ کے نتائج کی تقریبات کا انعقاد بھی نہیں کریں گے بلکہ نتائج آن لائن کر دئیے جائیں گے۔واضح رہے کہپنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک سالانہ امتحانات 2020کا اعلان ایک ساتھ14ستمبر اورانٹر میڈیٹ کا اعلان 17ستمبر کو کریں گے۔میٹرک رزلٹ کا اعلان صبح10بجے اور انٹر میڈیٹ رزلٹ کا اعلان شام 5بجے کیاجائے گا‘سپیشل امتحان دینے کے لئے طلبہ 17سے26ستمبر تک ایپلائی کرسکیں گے جبکہ امتحانات3اکتوبر سے 15اکتوبر تک ہوں گے‘ سپیشل امتحانات کے رزلٹ کا اعلان 17نومبر کو کیاجائے گا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث طلبا وطالبات کا شدید تعلیمی نقصان ہو چکا ہے۔
ختم