رحیم یار خان میں ڈاکے‘ چوریاں‘ شہری خوفزدہ‘ پولیس غائب‘ صورتحال سنگین

رحیم یار خان میں ڈاکے‘ چوریاں‘ شہری خوفزدہ‘ پولیس غائب‘ صورتحال سنگین

  

  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اور گردو نواح میں ڈاکوؤں‘ چوروں کا راج برقرار ہے، 20 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکلیں‘ موبائل فون‘ ڈیزل‘ پلی شافٹ‘یو پی ایس بیٹری اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے  تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات چک 111 پی شرقی کے رہائشی نصیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 16 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ دوسری واردات شفیع ٹا ؤن کے رہائشی (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

محمود الحسن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ تیسری واردات بختیار مہا کے رہائشی بتول بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم ریاض نے 6 لاکھ 21 ہزار 500 روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے‘ چوتھی واردات سانگلہ کے رہائشی محمد شاہد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد اکرم وغیرہ نے 20 لاکھ 3 ہزار 680 روپے کی نقدی اور ڈیزل چرا لیا‘ پانچویں واردات عمر ٹا ؤن کے رہائشی علی شیر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ چھٹی واردات اللہ آباد کے رہائشی خدا بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان بشیر احمد وغیرہ نے 2 لاکھ 96 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ ساتویں واردات ماڈل ٹا ؤن کے رہائشی غلام جیلانی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 42 ہزار روپے کی نقدی یو پی ایس اور بیٹریاں چرا لیں‘ آٹھویں واردات ماڈل ٹا ؤن کے رہائشی محمد عارف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 10 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ نویں واردات جھورن کے رہائشی کامران شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان بلال احمد وغیرہ نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ 10ویں واردات چاچڑاں شریف کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان عبیداللہ وغیرہ نے 63 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘11ویں واردات اللہ آباد کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ 12ویں واردات ابوظہبی روڑ کے رہائشی سلطان محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ 13ویں واردات ماڈل ٹا ؤن کے رہائشی محمد اصغر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 97 ہزار روپے مالیت کے 2 موٹر سائیکل اور موبائل فون چرا لیے‘ 14ویں واردات احمد پور لمہ کے رہائشی راشد غفار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ 15ویں واردات نیو غلہ منڈی کے رہائشی مسعود احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ 16ویں واردات نیو سبزی منڈی کے رہائشی کلیم اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ 17ویں واردات نیو سبزی منڈی کے رہائشی محمد لطیف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 33 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ 18ویں واردات نویں آرائیں کے رہائشی محمد حنیف کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان بلال وغیرہ نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ 19ویں واردات فضل آباد کے رہائشی محمد سجاد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان فاروق وغیرہ نے 20 ہزار روپے مالیت کی پلی شافٹ چرا لی جبکہ 20ویں واردات گوٹھ رضا کے رہائشی محمد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد شعبان وغیرہ نے 1 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ ڈکیتی کی پہلی واردات چک 111 پی شرقی کے رہائشی محمد رفیق کے ساتھ پیش آئی جو اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود 40ہزار روپے کی نقدی، 60ہزار ریال اور لاکھوں روپے مالیت کے 23تولے طلائی زیورات لوٹ لئے اور اہل خانہ کو کمرے میں بند کرکے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات موضع ولانہ کے رہائشی نوید اشرف کے ساتھ پیش آئی جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران 4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے‘ شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -