18 اکتوبر کو سرکاری‘ نجی میڈیکل اداروں میں انٹری ٹیسٹ‘ تیاریاں شروع
ملتان(وقائع نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور کے تحت صوبہ پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ 18 اکتوبر 2020ء کو ہوگا۔جسکے لئے رجسٹریشن کا عمل رواں ماہ(ستمبر)کے وسط (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)
سے شروع کر دیا جائے گا۔ایف ایس سی(پری میڈیکل) یا مساوی تعلیم(اے لیول)میں کم ازکم 65 فیصد نمبروں کے حامل طالبعلم انٹری ٹسٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔اس سے قبل انٹری ٹسٹ میں شرکت کے لئے کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری تھے۔انٹری ٹسٹ میں پاس ہونے کے لئے کم از کم 33 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوں گے۔اس سے قبل انٹری ٹسٹ پاس کرنے کے لئے کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری تھے۔غلط جواب پر نیگٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔تمام سوالات سلیبس میں سے ہوں گے۔انٹری ٹسٹ نتائج کے بعد میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے میٹرک کے 10 فیصد،انٹر میڈیٹ کے 40 فیصد اور انٹری ٹسٹ کے 50 فیصد نمبر شمار ہوں گے۔انٹری ٹسٹ ہر سال اگست یا ستمبر میں منعقد ہوتا ہے۔مگر رواں سال(2020ء)کورونا وائرس وباء کے سبب انٹری ٹیسٹ تاخیر سے ہورہا ہے۔
ٹیسٹ