بھارتی ریاست اتر پردیش میں بچہ بینک سے10لاکھ روپے لیکر فرار 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بچہ بینک سے10لاکھ روپے لیکر فرار 

  

اترپردیش(آئی این پی)  بھارتی ریاست اتر پردیش میں بچہ 10 لاکھ نقد رقم لے کر بینک سے فرار ہوگیا تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں پنجاب نیشنل بینک سے 10 لاکھ روپے غائب ہونے پر ہنگامہ برپا ہو گیا پولیس نے واقعہ کی (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں بینک انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی ہے کچھ دنوں سے بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے لیکن بینک ملازمین نے اسے نظر انداز کیا بینک ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک بچہ 500 کی گڈیاں لے کر اچانک بینک سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر کا سی سی ٹی وی کیمرہ جہاں سے نقدی غائب ہوئی ہے وہ کچھ دن سے بند پڑا ہے اور مرکزی کیمرہ بھی کچھ دن سے بند تھا  انتظامیہ نے اس کو نظر انداز کیا اور اسی دوران یہ چوری ہوگئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک میں رکھے کیش کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔

بچہ فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -