ٹبہ سلطان پور ہسپتال: بوگس بلوں کا معاملہ‘ اہم سیاسی شخصیت ڈاکٹر کو بچانے کیلئے سرگرم

   ٹبہ سلطان پور ہسپتال: بوگس بلوں کا معاملہ‘ اہم سیاسی شخصیت ڈاکٹر کو بچانے ...

  

  ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)  ہسپتال ٹبہ سلطان پورمیں بوگس بل بنا کر قومی خزانہ سے رقم نکلوانے کا معاملہ پر انکوائری رپورٹ میں ڈاکٹر کی کرپشن ثابت ہو نے کے باوجود کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی‘ہسپتال ٹبہ سلطان پور کی ڈاکٹر نے بوگس بل بنا کر قومی خزانہ سے رقم نکلوائی تھی بوگس بل سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعدصوبائی وزیر صحت پنجاب کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا انکوائری کمیٹی نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں ڈاکٹر کی جانب سے بوگس بل بنا کر قومی خزانہ سے رقم نکلوانا ثابت ہوا تھا 15(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

روز گزر جانے کے باوجود بااثر ڈاکٹر کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے دوسری جانب ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی نہ ہونے کے لئے تحصیل میلسی کی ایک موجودہ حکو مت کی اہم سیاسی شخصیت اور صوبائی وزیر سرگرم ہوچکے ہیں اور ضلعی آفسران سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرنی صوبائی وزیر صحت کے معاملہ کو ہم خود دیکھ لیں گے جس پر علاقہ کی عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹبہ سلطان پور کے ہسپتال میں بوگس بل بنا کر قومی خزانہ سے رقم نکلوانے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قانون کے کہٹرے میں لانے کا مطا لبہ کیا ہے۔ 

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -