ٹبہ سلطان پورمیں 10 سالہ بچے پر آوارہ کتے کا حملہ

     ٹبہ سلطان پورمیں 10 سالہ بچے پر آوارہ کتے کا حملہ

  

 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پورمیں آوارہ کتے نے دکان سے دودھ لیکر واپس جانے والے10سالہ بچے کو کاٹ لیا، تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پور میں وارڈ نمبر1کے رہائشی 10سالہ بچہ منیب احمد رات کے وقت بازار سے دودھ لیکر واپس اپنے گھر جارہاتھا کہ راستہ میں پھرتے ہوئے آوارہ پاگل کتے نے آچانک حملہ کردیا جس کے باعث (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

کتے نے بچے منیب احمدکو ٹانگ اور بازو سے کاٹ کر شدید زخمی کردیا بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ووسری جانب اطلاع ملنے پر ٹائیگر فورس کے جوانوں نے بچے پر حملہ کرکے زخمی کرنے والے آوارہ پاگل کتے کی تلاش شروع کردی ہے ٹائیگر فورس کے جوانوں کا کہنا ہے کہ کتے نے کئی افراد پر حملہ کر کے زخمی کیا ہے کتے کو تلاش کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے جیسے ہی کتا نظر آیا اُس کو ماردیا جائے گا تاکہ مزید کسی شخص کو نہ کاٹ سکے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -