لڑکی قتل‘ مختلف واقعات میں 5 ہلاکتیں‘ دو لاشیں برآمد 

لڑکی قتل‘ مختلف واقعات میں 5 ہلاکتیں‘ دو لاشیں برآمد 

  

ملتان‘ میاں چنوں‘ محسن وال‘ مظفر گڑھ‘ راجن پور‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) غیرت کے نام پر بھائی نے کلہاڑی کے وار کر کے سگی بہن کو قتل کردیا تفصیل کے مطابق محسن وال کے نواحی گاء وں چک نمبر73پندرہ ایل کے رہائشی سجاد بھٹی نے غیرت کے نام پر اپنی 19سالہ بہن(ر) کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا ملزم آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا معلوم ہوا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی ہمشیرہ کے گاء وں کے لڑکے سے تعلقات(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 ہیں پولیس تھانہ چھب کلاں نے نعش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دی ہے۔ دومختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے‘ پہلا حادثہ نیشنل ہائی وے بائی پاس نزد 128والا موڑ پر ہوا جس میں ایک تیزرفتار کار کی زد میں ا?کر موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا گیا دوسرا حادثہ نیشنل ہائی وے پراقبال نگر کے قریب ہواجس میں چک نمبر125پندرہ ایل جھنڈے والی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد نعیم بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیاہے۔ باغ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواح میں  تھانہ شاہجمال کے علاقہ ڈیوالہ میں باغ سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ھوئی ھے۔علاقہ مکینوں کی طرف سے اطلاع پر ایس ایچ او شاہ جمال عزیر جوئیہ نے پولیس ٹیم کے ھمراہ  پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا۔ مظفرگڑھ کے نواحی علاقے  اڈا محمد والا کے قریب حادثہ میں ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے عینی شاھدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا حادثے میں جاں بحق ھونے والے دونوں افراد جمال اور ظفر کا تعلق فتح پور اڈہ چھپری والا سے تھا پولیس نے  دونوں لاشیں تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دی ہیں ٹرالا ڈرائیور موقع سے فرار ھو گیا ہے۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈاکٹر اختر والی پلی نہر کے کنارے سے ایک نئے پیدا ہونے والے بچے کی لاش ملی ہے۔جس کو ریسکیو نے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ ریسکیو کے مطابق بچے کی لاش نہر کنارے پڑی ہوئی تھی۔  ذہنی توازن درست نہ رکھنے والی 40 سالہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر لٹک کر خود کشی کرلی، گزشتہ روز محلہ کانجواں کی رہائشی 40 سالہ شبانہ بی بی جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی، بھائی محمد زاہد نے پولیس پکار 15 پر واقعے کی اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -