بورے والا: فاتح لکشمی پور میجر طفیل شہید کے مزار پر تقریب 

بورے والا: فاتح لکشمی پور میجر طفیل شہید کے مزار پر تقریب 

  

وہاڑی+ بوریوالا+ گگو منڈی  (تحصیل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا یوم دفاع پاکستان کے موقع پر فاتح لکشمی پور میجر طفیل شہید کے مزار پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل فہیم مرزا نے مزار پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی جبکہ اس موقع پر شہید کے نواسے عظمت سلطان اور سابق ناظم ضلع کونسل چوہدری ضیاء  اختر  اور شہریوں کی کثیر تعداد فاتحہ خوانی کیلئے موجود تھی اس موقع پر شہید میجر طفیل کے بھتیجے ضیاء  اختر نے (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہید کے وارث ہونے پر فخر ہے اگر آئندہ بھی کبھی جنگ کے حالات بنے تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر شہید کی بیٹی کی جانب سے ان کے نواسے نے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی اس علاوہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں، ممبران صوبائی میاں ثاقب خورشید، سردار خالد محمود ڈوگر، چوہدر محمد یوسف کسیلیہ، چوہدری ساجد شریف، رانا شاہد سرور،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان، مرکزی انجمن تاجران صدر محمد جمیل بھٹی، شیخ عابد فاروق، صدر پریس کلب ندیم مشتاق رامے و دیگر نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -