اوچشریف: بچی کے چہرے پر  خطرناک ٹیومر‘ کھانا پینا بند‘ والدین  کرب میں مبتلا‘ دربدر کی ٹھوکریں 

 اوچشریف: بچی کے چہرے پر  خطرناک ٹیومر‘ کھانا پینا بند‘ والدین  کرب میں ...

  

 اوچ شریف (نامہ نگار) چہرے پر خطرناک ٹیومر کے باعث معصوم بچی گزشتہ دو سال سے شدید تکلیف میں مبتلاہے، (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

کھانا پینا بند ہوگیا، تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی موضع سونک بیلہ بستی علوی کے رہائشی دیہاڑی دار مزدور محمد کاشف کی پانچ سالہ بیٹی مسکان فاطمہ کے چہرے پر دو سال قبل ایک پھوڑا سا نکلا جو دن بدن بڑھتے بڑھتے پھیل سا گیا،بچی کے علاج کے لئے والدین نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور، چلڈرن ہسپتال ملتان، نشتر ہسپتال ملتان سمیت کئی ہسپتالوں کی خاک چھانی لیکن کئی کئی چکر لگانے کے بعد انہیں ڈاکٹروں کی طرف سے ریفر کر دیا جاتا ہے، بچی کے ماموں طارق علوی کے مطابق بعض ڈاکٹروں نے میری بھانجی کو کینسر تشخیص کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم غریب اور دیہاڑی دار لوگ ہیں، اتنے وسائل اور اتنی رقم نہیں ہے کہ ہم بچی کا علاج کراسکیں،بچی کی حالت دیکھ کر اس کے والدین اور نانی روز مرتے ہیں، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مسکان فاطہ کا علاج سرکاری طور پر کرانے کی اپیل کی۔ مخیر حضرات کی طرف سے بچی کے علاج معالجہ کے امداد کرنے اور مزید تفصیلات کے لئے موبائل فون نمبر03006826173 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹیومر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -