میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 74 بجلی چوروں کا گھیرا تنگ 

    میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 74 بجلی چوروں کا گھیرا تنگ 

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 74 بجلی چور پکڑ لئے۔83ہزار192 یونٹس بجلی چوری کرنے پر12 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔5ستمبر 2020ء کو ملتان سرکل میں 22گھریلواورکمرشل صارفین کو28326یونٹس(بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

 چوری کرنے پر 385118 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 16 گھریلو صارفین کو17979یونٹس چوری کرنے پر239452روپے جرمانہ،بہاولپور سرکل میں 6 گھریلواورکمرشل صارفین کو5267یونٹس چوری کرنے پر87804روپے،ساہیوال میں 9گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو8412یونٹس چوری کرنے پر113942روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 13 گھریلوصارفین کو13006یونٹس چوری کرنے پر267500روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 3 گھریلوصارفین کو1432یونٹس چوری کرنے پر23000روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 4گھریلوصارفین کو7355یونٹس چوری کرنے پر52499روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں ایک گھریلو صارف کو1415یونٹس چوری کرنے پر33960 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -