وزیراعظم کے دورہ کراچی سے شہر قائد کی  تقدیر بدل جائیگی‘ ظہور احمد کھرل‘ شیخ خرم

وزیراعظم کے دورہ کراچی سے شہر قائد کی  تقدیر بدل جائیگی‘ ظہور احمد کھرل‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل،تحصیل صدر شیخ خرم نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ انشاء اللہ نہ (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)
صرف کراچی کی تقدیر بدل دے گا بلکہ یہاں کے مکینوں کی سالہا سال کی محرومیوں کا بھی ازالہ کردے گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماوں نے کہا کہ کسی ایک جماعت نے نہیں بلکہ سب نے مل کر اس ایشیا کے خوبصورت اور اور روشنیوں سے بھرپور شہر کو تباہی کے کنارے پہنچایا آج مختلف چینلز پر بیٹھ کر ملک کی 2بڑی پارٹیوں کے رہنما تجزیہ کار اپنے اپنے دور میں ہونے والی ترقی کے کارنامے سنا رہے تھے جنہیں سن کر ہنسی آرہی تھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر ان سیاسی پارٹیوں نے اس شہر کیلئے اتنا کچھ کیا ہوتا تو پھر آج اس کی حالت ایسی خراب کس نے کی ہے حقیقت تو یہ ہے کہ اس شہر کو سب نے مل کر لوٹا ہے شہر کو برباد کیا اور اپنے بنک بیلنس بڑھائیشہر کیلئے پیکج کے اعلان صرف اعلان ہی رہے مگر عمران خان ایسا نہیں کریں گے جو شہر کیلئے اعلان کیا جائے گا پائی پائی اس پر خرچ کی جائے گی ان شاء اللہ شہر کی رونقیں بحال کریں گے۔
شیخ خرم