15 ستمبر کو ایس او پیز کیساتھ تعلیمی ادارے  کھول دینگے‘ راؤ شفیق حبیب احمد‘سلمان بشیر

       15 ستمبر کو ایس او پیز کیساتھ تعلیمی ادارے  کھول دینگے‘ راؤ شفیق حبیب ...

  

 ہارون آباد(نامہ نگار) پرائیویٹ سکولزایسوسی یشن ہارون آباد عہدیداران صدر راو شفیق،سینئر نائب صدر حبیب احمد خالد،نائب صدر سلمان بشیر،نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 مارچ سے ہونے والا (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

لاک ڈاون تعلیمی اداروں میں آج تک لاگو ہے۔ گورنمنٹ کی طرف سے مختلف تاریخیں دی گئیں کہ فلاں تاریخ کو تعلیمی ادارے کھول دئے جائیں گے پر ایسا نہ ہو سکا۔ ہر دفعہ تاریخ کو بڑھا دیا جاتا رہا۔ امید تھی کہ حکومت 15 اگست کو سکول کھول دے گی لیکن تاریخ کو ایک دفعہ پھر بڑھا دیا گیا اور 15 ستمبر تک چلی گئی۔ اور پرائیویٹ سکولزنے گورنمنٹ کے احکامات کو مانتے ہوئے ادارے نہیں کھولے اب جیسا کہ پاکستان کے سب ادارے کھل چکے ہیں پارک‘تفریحی مقامات‘تھیٹر کھل گئے تعلیمی ادارے ابھی بھی بند ہیں جس سے بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔ 26 ہزار سے زائد تعلیمی ادارے مستقل بنیادوں پر بند ہو چکے ہیں۔ پرائیویٹ ٹیچرز خودخوشیاں کر رہے ہیں۔ اب ضلع بھر کی تمام پرئیویٹ سکولز کی نمائندہ تنظیمو ں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم 15 ستمبر کو تمام SOPs کے ساتھ پوری کلاسز کے ساتھ کھولنے جارہے ہیں۔ہماری حکومت وقت سے استدعا ہے کہ استاد کے عزت اور احترام مزید پامال نہ کیا جائے اور ہماری قوم کو مزید پستی میں گرنے سے بچاتے ہوئے 15ستمبر سے مکمل سکول کھولنے کا اعلان کریں بصورت دیگر ہم از خود 15 ستمبر سے سکول کھولنے پر مجبور ہونگے۔

سکول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -