پوری قوم آج بھی پاک فوج کے شانہ  بشانہ کھڑی ہے‘ سردار داؤد خان جتوئی

   پوری قوم آج بھی پاک فوج کے شانہ  بشانہ کھڑی ہے‘ سردار داؤد خان جتوئی

  

جتوئی (نمائندہ پاکستان) سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے فرزند وائس چیف آف جتوئی گروپ (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

امیدوار ایم این اے سردار محمد داؤد خان جتوئی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  6ستمبر 1965ء پاکستان کی قومی تاریخ میں وہ تاریخ ساز دن ہے جب قوم سو رہی تھی لیکن پاک سرحد کی نگہبان آنکھیں جاگ رہی تھیں۔ وطن کے سپاہیوں کے لئے اپنی وفاؤں کا عہد پورا کرنے کا وقت آ گیا تھا۔ ہر بچہ، جوان بوڑھا سر پر کفن باندھے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کے لئے دشمن کے مقابل تھا۔ اس دن پاکستان کے شہیدوں جری جوانوں نے اپنی سرحدوں کے بہادر اور غیور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کیا۔ ان کا تن، من، دھن دیس پر قربان تھا۔ اب ہر سپاہی ناقابلِ شکست فصیل تھا، جس نے دشمن کی پیش قدمی روک دی۔ ان کی شجاعت کے ناقابلِ یقین کارناموں کی کوئی نظیر پیش نہیں کی جا سکتی۔ ان کی فرض شناسی اور حب الوطنی جدید جنگوں کی تاریخ میں درخشندہ مقام پر فائز کی جا سکتی ہے۔ یہ ایک تاریخی معرکہ تھا جس میں ہمت اور حوصلوں کی بے مثال کہانیوں نے جنم لیا۔ پوری دنیا یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستان کے عوام اور افواج دشمن کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اس کے منصوبے خاک میں ملا دیے۔ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ایک چھوٹی مگر خود دار قوم نے ثابت کیا کہ جدید اسلحہ اور فوجی برتری ہی نہیں بلکہ قوتِ ایمانی، اتحاد، جر?ت، اپنے مقصد پر یقینِ محکم اور دھرتی سے محبت ہی وہ جذبہ ہے جو کسی بھی جنگ میں کامیابی اور سرفرازی کا سبب بنتے ہیں۔

داؤد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -