یوم دفاع: وطن کی سلامتی کیلئے دعا اور  قومی سطح پر شکرانے کادن‘ انعام غنی

 یوم دفاع: وطن کی سلامتی کیلئے دعا اور  قومی سطح پر شکرانے کادن‘ انعام غنی

  

 ملتان (وقائع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب انعام غنی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اہم پیغام میں (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

کہا کہ یوم دفاع وطن کی سلامتی کیلئے دعا اور  قومی سطح پر شْکرانے کا دن ہے۔رب کریم کی مدد سے افواج پاکستان نے اس دن دشمن کے ارادے خاک میں ملائے۔وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو پاک فوج نے دھول چٹائی۔بزدل دشمن نے دلیر سپاہ اور زندہ قوم کو للکارا اور ذلت اسکا کا مقدر ٹھہری۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یوم دفاع دھرتی پر قربان ہونیوالے فوج و پولیس کے شھداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔دھرتی کے سپوتوں نے جانیں قربان کرکے وطن کی سالمیت کو برقرار رکھا۔یوم دفاع پر قوم اپنے شھداء کو سلام پیش کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کاعہد کرتی ہے۔

دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -