سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی‘ ہسپتال کا دورہ 

  سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی‘ ہسپتال کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(وقائع نگار)سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اجمل بھٹی نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انتظامی افسران سے اہم میٹنگ کی، اس دوران وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود،ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر افتخار حسین، سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ارشد ملک سمیت جنوبی پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او اور دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
موجود تھے،اس موقع پر سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نے نشتر ہسپتال سمیت دیگر اضلاع میں جاری صحت سے متعلق جاری مختلف  ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفینگ لینے کے علاوہ بجٹ کے مسائل سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ موجودہ حکومت کے ویڑن کے مطابق اب جنوبی پنجاب کے تمام مسائل عوام کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے،اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے انہیں کینسر ٹریٹمنٹ سنٹر،پانچ منزلہ فارمیسی سٹور اور دیگر منصوبوں بارے بریفننگ دی جبکہ یونیورسٹی کے دیگر مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔
دورہ