چھت گرنے سے 3ہلاکتیں‘ جاں بحق افراد کی تدفین‘ رقت آمیز مناظر 

چھت گرنے سے 3ہلاکتیں‘ جاں بحق افراد کی تدفین‘ رقت آمیز مناظر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) ناقص میٹریل سے تعمیر کی جانیوالی مکان کی چھت گرنے سے ہلاک ہونیوالے ماں بچوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا،تفصیل کے مطابق مبارک روڈ پر بستی اللہ بخش میں ناقص میٹریل سے تعمیر کی جانیوالی مکان کی چھت اچانک زمین بوس(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
 ہوگئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر 34 سالہ ناصرہ بی بی اپنے دو بچوں بارہ سالہ مناہل اور ڈیڑھ سالہ علیان سمیت جاں بحق ہوگئی تھی۔ گزشتہ روز ماں بچوں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تدفین سے قبل رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے اور علاقہ بھرکی فضا سوگوار رہی۔ 
مناظر