ڈیرہ: آر پی او آفس میں افسروں کی اہم میٹنگ‘ دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات کی تفصیل طلب
مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع مظفر گڑھ،ڈیرہ غازی خان،لیہ اور راجن پور میں 24/7پولیسنگ کا آغاز(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
کر دیا،انہوں نے اتوار کو چھٹی کے روزعوامی سہولت کے لئے پولیسنگ جاری رکھی،آر پی او نے اپنے کیمپ آفس میں پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کی،جس میں انہوں نے ریجن کے چاروں اضلاع میں زیر تفتیش انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں،آر پی او نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کا ایف آئی آر میں لگنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وقوعہ حساس ہی نہیں بلکہ حساس ترین ہے،،ایسے مقدمات کے ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے جسے کسی صورت برادشت نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ سنگین دفعات کے مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری معاشرتی امن کے لئے خطرہ بن جاتی ہے،ہر چیز قابل برداشت لیکن معاشرتی امن کی تباہی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں،انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات کی رپورٹ متعلقہ تفتیشی افسران سمیت بھجوائیں،جس کے بعد انہیں ان ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لئے ٹائم فریم دیا جائے گا جس کے دوران تفتیشی ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی،فیصل رانا نے کہا کہ ان کی پولیسنگ میں چھٹی کے دن کا تصور نہیں،میں پولیس افسران اور ملازمین کے بشری تقاضوں کو مدنظر رکھنے کا قائل ہوں لیکن متبادل انتظامات کے ساتھ 24/7پولیسنگ ہر صورت کروائی جائے گی،آر پی اوفیصل رانا نے تھانہ سٹی تونسہ،تھانہ صدر تونسہ،تھانہ شاہ صدر الدین اور تھانہ کوٹ مبارک کا وزٹ کیا،آر پی او نے تھانوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے قانون کے مطابق حکومتی ایس او پیز کے تحت انتظامات کی ہدائت کی،انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی اسی صورت معاشرے میں قابل تعریف ہو سکتی ہے جب تھانے شرفاء کے لئے دار الامان اور بدمعاشوں کے لئے دار الحساب عملی طور پر نظر آئیں،انہوں نے کہا کہ وہ تھانوں کیاچانک دورے کریں گے تھانوں میں کسی قسم کی قانون شکنی پر قانون کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔