مظفر گڑھ: جماعت اسلامی کی ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس‘ اہم امور پر تبادلہ خیال 

مظفر گڑھ: جماعت اسلامی کی ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس‘ اہم امور پر تبادلہ خیال 

  

 مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) جماعت اسلامی مظفرگڑھ کی ضلعی مجلس شورٰی کا اجلاس راؤ محمدظفر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی امور زیر بحث لائے گئے۔آمدہ متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

پلاننگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا جماعت اسلامی کے امیدواران بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔جماعت اسلامی جو کہ ایک جمہوری تسلسل کیساتھ اپنے امراء کا انتخاب اپنے ارکان کی آراء سے کرتی ہے۔  سیشن 2020-2022 کے لئے امیر جماعت اسلامی  ضلع مظفرگڑھ کے لئے استصواب کے مرحلہ کے آغاز 11 ستمبر سے ہو گا جس کی روشنی میں  ارکان جماعت اپنے حق رائے دہی کے زریعے امیر ضلع مظفرگڑھ کا چناؤ کریں گے۔ آخر میں راؤ محمد ظفر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے  یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر ہمارے غیور عوام اور بہادر افواج کی تاریخی معرکہ آرائیوں کا دن ہے۔ 6ستمبر کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی تقاریب کا مقصد نئی نسل کو حقیقی معنوں میں ان جذبوں سے روشناس کرانا ہے جن کے تحت ہمارے اسلاف نے عظیم جانی و مالی قربانیاں دیں۔ آج ملک کے اندرونی و سرحدی حالات کے پیش نظر پھر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مکمل اتحاد و تعاون اور باہمی یگانگت سے اپنے تمام تر مسائل کوبطریق احسن سلجھائیں اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کا دن مسلمانوں کی تاریخ میں ایک ایسا نمایاں مقام پا گیا ہے جوکہ نہ صرف 20ویں صدی بلکہ آنے والے زمانے میں شجاعت، جوش، ولولہ اور قومی یکجہتی کی قوت اوردشمن پر فتح کی مثال کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ آج ساری قوم یوم دفاع منا رہی ہے اور وطن عزیز جن حالات سے دوچار ہے وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ اندرونی و بیرونی طور پر دشمنان پاکستان ہماری جڑیں کھوکھلی کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ان مشکل حالات میں ضروری ہو گیا ہے کہ قوم ایک بار پھر اسی جذبے کے ساتھ دفاع وطن کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے اور اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر وطن عزیز کی فلاح و دفاع کیلئے کردار ادا کریں گے۔ ضلعی شورٰی کے اجلاس میں پروفیسر افتخاراحمد ہاشمی امیر ضلع مجاہد مصطفٰی کوریہ ضلعی جنرل سیکرٹری۔ راناعمردرازفاروقی ضلعی صدر سیاسی کمیٹی کے علاوہ نائب امراء ضلع اور ارکان شورٰی شریک تھے۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -