ریجنل یونین آف جرنلسٹس کا مطالبات  منظوری کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

  ریجنل یونین آف جرنلسٹس کا مطالبات  منظوری کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا ...

  

چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اکتوبر میں اپنے مطالبات کی (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

منظوری کے لیے تحریک چلائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری رضوان الحسن قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی جانب سے حکومت کو پیش کردہ سات نکاتی مطالبات کی منظوری کے لیے اکتوبرسے احتجاجی تحریک شروع کرے گی حکومت کی طرف سے مسلسل علاقائی صحافیوں کو نظر انداز کرنے پر مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی نے تحریک کی کامیابی کے لیے تیاری کی ہدایت جاری کی ہے پہلے مرحلے میں تحصیل،ضلع اور ڈویڑن ہیڈکوارٹر پر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی دوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلی اور قومی سمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا صدر سینٹرل پنجاب ڈاکٹر محمد ذکریا اور صدر جنوبی پنجاب سید طاہر شاہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے ڈویژن کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں گے سندھ،بلوچستان،کے پی کے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -