چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، ایڈمرل ظفر محمود

      چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، ایڈمرل ظفر محمود

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یوم دفاع کے موقع پراپنے  پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی جراتمندانہ جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ قابلیت نے دشمن کو بچاو کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا، پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن سومناتھ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بحر ہند میں اپنا تسلط قائم رکھتے ہوئے بھارتی بحری جنگی بیڑے کو بندرگاہ تک ہی مقید رکھا، پاک بحریہ آج بھی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔نیول چیف نے کہاکہ آج پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔ 

مزید :

صفحہ اول -