وطن کے خاطر جانیں قربان کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں: آصف زرداری
اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے دھرتی ماں پر جان قربان کرنے والے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں نے سوات کو وطن دشمنوں سے پاک کیا پاک فوج کے بہادر جوان دھرتی ماں کے انچ انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں یوم دفاع پر اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہاکہ ہمارے بہادر جوانوں نے سوات کو وطن دشمنوں سے پاک کیا، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، شہید محترمہ بے نظیر نے میزائل ٹیکنالوجی سے وطن کے دفاع کو مضبوط کیا انہوں نے کہاکہ وطن کے خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جوان قوم کے ہیرو ہیں۔
آصف زرداری