کراچی، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شا ہ کی والدہ انتقال کر گئیں 

  کراچی، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شا ہ کی والدہ انتقال کر گئیں 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی والدہ گذشتہ روز کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ علیل تھیں ان کی نماز جنازہ آبائی شہر روہڑی میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی وپیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران نے مرحومہ کے انتقال پر ناصر حسین شاہ سے اپنے دلی دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ ماجدہ کے درجات کو بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہلخانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے 

مزید :

صفحہ اول -