کراچی ایڈیٹرز کلب کاناصر حسین شاہ سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت 

کراچی ایڈیٹرز کلب کاناصر حسین شاہ سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر، سیکریٹری جنرل منظر نقوی، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ا ور دیگر ممبران نے وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم سید ناصر حسین شاہ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں. سید ناصر حسین شاہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال سے وہ اور ان کے اہل خانہ جس غم سے گزر رہے ہیں، اس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے.اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

مزید :

صفحہ اول -