ملکی سلامتی پر ہر گز سمجھوتا نہیں ہو گا، جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دینگے 

ملکی سلامتی پر ہر گز سمجھوتا نہیں ہو گا، جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دینگے 

  

  اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت ہمارے اندرونی استحکام کونقصان پہنچانے کی خفیہ سازشوں میں ملوث ہے،بھارت کا جارحانہ رویہ خطے کے امن اوراستحکام کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، ہم اپنے دفاع اورسلامتی پرہرگزسمجھوتا نہیں کریں گے اوردشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا، کشمیریوں کی اصولی حمایت جاری رکھیں گے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ یوم دفاع پاکستان ہمیں اس جذبے اور بہادری کی یاددلاتا ہے جس سے ہم نے پچپن سال قبل دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا تھا۔ ہم نے بیرونی جارحیت کوشکست دی،دہشتگردی اورانتہاپسندی پرکامیابی سے قابوپایا اوراب ہم معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 6ستمبر کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن کی سلامتی،تحفظ اورخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -