پاکستان کے خطرناک ترین بیلسٹ ورکرز میزائل، تھنڈر 17طیاروں کا دشمن پر خوف طاری 

  پاکستان کے خطرناک ترین بیلسٹ ورکرز میزائل، تھنڈر 17طیاروں کا دشمن پر خوف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلسٹک اور کروز میزائل کی مکمل رینج نے پاکستان کے دشمن پر لرزہ طاری کردیا،بزدل اور مکار حریف جارحیت کے ارتکاب سے قبل سو بار سوچے گا۔ بیلسٹک ہوں یا کروز، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں دشمن پر واضح برتری حا صل ہے۔ پاکستان کی میزائل رینج میں حتف ون 70 کلومیٹر، حتف ٹو (ابدالی) 180 کلومیٹر، حتف تھری (غزنوی) 320 کلومیٹر، حتف فور (شاہین ون) 750، حتف فائیو (غوری ون) 1500 کلومیٹر، حتف فائیو اے (غوری) 2 ہزار کلومیٹر، حتف سکس (شاہین ٹو) 2 ہزار اور شاہین تھری 2700 کلومیٹر تک ہدف کودرست اور کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔میزائل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا سب سے اہم اورشاہکار ہتھیار ابابیل میزائل بھی ہے جو 2220 کلومیٹر تک ایک ہی وقت میں کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔فضا سے زمین پر مار کرنے والے حتف آٹھ (رعد) میزائل 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ رعد میزائل کروز ٹیکنالوجی کا حامل سب سونک میزائل ہے۔پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی میں سب سے اہم نصر میزائل ہے۔ ملٹی ٹیوب لانچر کے ذریعے ایک وقت میں متعدد میزائل داغے جا سکتے ہیں۔ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے وال بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا بھی کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ یہ میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلا حیت رکھتا ہے اور اس کی رینج 1500 کلومیٹر تک ہے۔پاکستانی نیوی نے بھی ملکی سطح پر تیار کیے گئے کروز میزائل کا تجربہ کیا جو خشکی اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔فروری 2020ء میں پاکستان نے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کیا۔ رعد ٹو جدید ترین گائیڈنس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے جو 600 کلومیٹر تک زمین اور سمندر میں مار کر سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ حد نگاہ سے بھی آگے مار کرنے والے اور انفراریڈ شارٹ رینج میزائلوں سے لیس ہو چکا ہے۔جے ایف 17 بحری جہاز تباہ کرنے والے میزائلوں، لیزر گائیڈڈ بم اور کلسٹر بم بھی استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بلاک تھری کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے پاکستان ائیر فورس کی قوت ناقابل تسخیر ہو چکی ہے۔دفاعی خود انحصاری کی پالیسی کے تحت جے ایف 17 نے 23 مارچ 2007ء کو فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔جے ایف 17 تھنڈر ہر قسم کے موسم میں ایک کارآمد طیارہ ہے اور 1.6 میک کی رفتار سے پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈیجیٹل الیکٹرونک کنٹرول سسٹم کی بدولت جے ایف 17 تھنڈر چھوٹے اور خطرناک ائیر فیلڈ میں بھی اڑ سکتا ہے اور اپنی خصوصیات میں ایف 16 کا ہم پلہ ہے۔اب ڈوئل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کو بھی پاک فضائیہ میں شامل کر دیا گیا ہے جس کے آپریشن کے دوران اخراجات بھی انتہائی کم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک اس طیارے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔
 خوف طاری 

مزید :

صفحہ اول -