وزیراعظم نے ہماری توقعات سے زیادہ کراچی کو پیکیج دیا،حنید لاکھانی 

    وزیراعظم نے ہماری توقعات سے زیادہ کراچی کو پیکیج دیا،حنید لاکھانی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے ہماری توقعات سے زیادہ کراچی کو پیکج دیا جس پر شہر قائد کی عوام وزیراعظم عمران خان کی شکر گزار ہیں، کراچی کے مسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، یہاں سڑکوں،سیوریج، کچرا، صاف پانی، بجلی اور ماس ٹرانسپورٹ جیسے مسائل ہیں، ان سارے مسائل کی جڑ کرپشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہو، سیوریج اینڈ واٹر بورڈ، ایم ڈی اے یا پولیس کا محکمہ ہو ان سب کو تباہ کرنے والی کرپشن ہے اس ناسور نے ہیلتھ اور تعلیم کے شعبے کو بھی ختم کردیا ہے، سندھ میں سرکاری ہسپتالوں میں نہ تو علاج کی سہولیات ہیں اور نہ ہی سرکاری اسکولوں میں کوئی تعلیمی معیار یا سہولیات ہیں، جب تک سندھ سے کرپشن ختم نہیں ہوگی تب تک صوبہ ترقی نہیں کریگی اور عوام خوشحال نہیں ہونگے اور کرپشن کے خاتمے کے لیئے صوبائی حکومت کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ کی ترقی چاہتی ہے اس لیئے وہ سندھ کی بہتری کے لیئے اقدامات کر رہی ہے وزیراعظم کا دورہ سندھ کی ترقی کی جانب قدم ہے، کراچی پیکج سے شہر کے حالات بہتر ہونگے اور یہ بھی ایک دانشمندانہ قدم ہے کہ تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی این ڈی ایم اے کے سپرد ہوں اور ہم امید کرتے ہیں کہ این ڈی ایم ایسے ہی ڈیلیور کریگا جیسے اس نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے کیا، ایف ڈبلیو او نے بھی ہر مشکل گھڑی میں قوم کی مدد کی، زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا کسی بھی طرح کی کوئی اور قدرتی آفت ہو ایف ڈبلیو او نے اپنا کردار نبھایا انشاء اللہ یہ کراچی کو بھی ڈیلیور کریگا،

مزید :

صفحہ آخر -