ملتان ایئر پورٹ،منی لانڈرنگ کے الزام میں 12 افراد گرفتار

  ملتان ایئر پورٹ،منی لانڈرنگ کے الزام میں 12 افراد گرفتار

  

ملتان (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان میں منی لانڈرنگ کے الزام میں ایئر پورٹ سے 6 مسافروں سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کیے گئے 6 مسافر نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے مذکورہ 6 مسافروں کے قبضے سے 1 لاکھ 80 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔ایف آئی اے نے ان مسافروں کو ایئر پورٹ چھوڑنے آنے والے 6 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے، گرفتار کیے گئے تمام افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -