آج کے جعلی علماء شریعت مطہرہ سے کھلی بغاوت کررہے ہیں، مولانا سلفی 

      آج کے جعلی علماء شریعت مطہرہ سے کھلی بغاوت کررہے ہیں، مولانا سلفی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبد الرحمٰن سلفی، مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے قائد و امیر پروفیسر سینیٹر ساجد میر، نائب امیر جماعت مولانا حافظ محمد سلفی،مولانا قاری محمد یعقوب فیصل آبادی،  علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی،  مولانا محمد یوسف قصوری، مولانا جمیل اظہر وتھرا، مولانا زاہد ہاشمی الازھری لاہور، مولانا عبد الرحیم شاہ راجن پور، مولانا عبد الحنان بندھانی سکھر، رانا محمد شفیق خان  پسرو ری لاہور، شیخ الحدیث جامعہ ستاریہ شیخ محمود الحسن، نائب شیخ الحدیث مولانا عبد الحنان سامرودی، حافظ محمد انس مدنی، علامہ عبد الخالق فریدی، ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمدی، مولانا عبد العزیز نورستانی پشاور، مولانا فضل ربی کوئٹہ، مولانا مفتی عبد الوکیل ناصر، مولانا مفتی محمد صہیب شاہد، مولانا حافظ قاری محمد ابراہیم جونا گڑھی، حافظ عبدا لغفار سامی، صحیفہ اہلحدیث کے مدیر عبد العظیم حسن زئی، مولانا حافظ محمد نعیم راشد، عبید اللہ عبد الجبار سلفی، جماعت کے میڈیا ترجمان عبد الرحمٰن عابد راجپوت، حافظ فیصل سلفی، حافظ عبد السلام سلفی اور کراچی سمیت پورے پاکستان کی مساجد میں علماء کرام نے صحابہ کرام کی عظمت و رفعت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام کا زادِ راہ علم تھا اور آج کے علماء سو کا زادِ راہ پیسہ ہے مولانا سلفی نے کہا کہ رب کائنات نے قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں صحابہ کرام کا تذکرہ فرما کر ان کی دین اسلام کیلئے خدمات اور ان کے ان گنت کارناموں کو رہبرانِ دین کیلئے اور کائنات کے ہر فرد کیلئے درسِ عبرت بنا دیا ہے۔ آج کل کا ملّا مولوی جسے قرآن و حدیث کی سمجھ بوجھ نہیں ہے وہ صحابہ کرام کی شان میں گستاخی اور دشنام ترازی کر کے اپنے آقاؤں کو خوش کر کے شریعت مطہرہ سے کھلی بغاوت کرنے کا مرتکب ہو رہا ہے۔پاکستان بھر کے500سے زائد  اہلحدیث علماء کرام نے متفقہ طور پر حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور اسلامی نظریاتی کونسل کی وساطت سے پاکستان کے تمام مسالک کے علماء کرام کیلئے”اسلامی ضابطہ اخلاق“ متعارف کروایا جائے تاکہ کوئی عالم دین اہل بیت اور صحابہ کرام کی گستاخی کرنے کا مرتکب نہ ہوسکے۔ مولانا سلفی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عربیہ میں تمام علماء کرام عرصہ دراز سے جمعتہ المبارک کے خطابات اور تمام اسلامی پروگرامز میں ”اسلامی ضابطہ اخلاق“ کے مطابق تقاریر کرتے ہیں۔ اس حوالہ سے حکومت پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت، مقننہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جماعت غرباء اہلحدیث  پاکستان اور مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے تمام علماء کرام نے اپنی اپنی مساجد میں بیک زبان ہو کہ کہا کہ جن صحابہ کرام کو اللہ تعالیٰ نے عرشِ بریں پر جنت الفردوس کا وارث بنا دیا تھا ان کے خلاف نازیبا زباں درازی کرنے والوں کو پاکستان کے قوانین اور اسلامی قوانین کے تحت قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -