نعیمہ بٹ مہرین جبا ر کی نئی ویب سیریزمیں کاسٹ

 نعیمہ بٹ مہرین جبا ر کی نئی ویب سیریزمیں کاسٹ

  

لاہور (فلم رپورٹر) عہدِ وفا میں اپنے کردار کی شاندار پرفارمنس سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں  مہرین جبار کی نئی متوقع مختصر ویب سیریز پر دستخط کردیئے ہیں، جس کی حال ہی میں نیویارک میں رن اسٹرا ٹیکنالوجیز کے لئے شوٹنگ جاری ہے۔ یہ ویب سیریز ایک سائیکولوجیکل (نفسیاتی) اور سنسنی خیز کہانی ہے جسے یاسر شاہ نے تحریر کیا ہے، اور یہ خود خرم عظیم اور مہرین جبار کیRinstraکے ہمراہ مشترکہ پیش کش ہے، جس کے ایگزیکٹوپروڈیوسرز میں ڈاکٹر عادل اختر، عامر جہانگیر، اور مصباح شک شامل ہیں، ویب سیریز میں نعیمہ بٹ کے ہمراہ تانیہ قاضی، شیزی سردار، اور ندا حسین ہیں۔

ویب سیریز میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے نعیمہ بٹ نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی منفرد کرداروں کی کھوج میں دلچسپی رہی ہے، اور جو میں بحیثیت ایک اداکارہ کے لئے اپنے لیے چیلنج سمجھتی ہوں،نعیمہ بٹ کا کہنا تھاکہ اب تک میں نے جتنے بھی کردار کیے ہیں یہ ان سب سے بالکل مختلف ہے، اور واقعتا اس کردار سے متعلق اپنے مداحوں کے جواب کی منتظر ہوں۔ ویب سیریز کی ڈائریکٹر مہرین جبار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اس نئے پراجیکٹ کو لیکر بے حد پرجوش  ہوں، انھوں نے کہا ہے کہ مجھے اس ڈرامے کی  RINSTRAکے لئے ہدایت کاری پر بہت خوشی ہے،اس پلیٹ فارم نے مختلف صنفوں کو تلاش کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں، اور اتنے سالوں بعد دوبارہ نیویارک میں شوٹنگ کرنا بہت ہی پیارا تجربہ ہوگا۔ باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ نے ادکاری کے سفر کا آغاز پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں آنے سے پہلے بین الاقوامی تھیٹر سے کیا تھا، نعیمہ بٹ نے عہد ِ وفا اور داسی جیسے سپرہٹ پراجیکٹس میں بھی اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ 

مزید :

کلچر -