اداکارہ فضاء علی فلم ”چاند چہرہ“ میں جلوہ گر ہونگی

اداکارہ فضاء علی فلم ”چاند چہرہ“ میں جلوہ گر ہونگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل فضاء علی ڈائریکٹر حسن عسکری کی فلم ”چاند چہرہ“کے اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ڈائریکٹر کے مطابق ”چاند چہرہ“میں اداکارہ ایک انتہائی پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور کردارمیں نظر آئیں گی روائتی ڈگر سے ہٹ کر اس کردار کو پرستار مدوتوں فراموش نہ کرپائیں گے۔فلم ”چاند چہرہ“میں سہیل سمیر،بابر علی اورماہی خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس فلم کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی عادل عسکری اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر محمد اقبال عسکری ہیں۔”چاند چہرہ“کی شوٹنگ ان دنوں لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے حسن عسکری اس فلم کو جلد از جلد مکمل کرکے عام نمائش کے لئے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں امید ہے کہ یہ ڈرامہ شائقین کو بہت پسند آئے گا اس کو بہت محنت سے تیار کیا گیا ہے جس میں تمام اداکاروں نے بہت عمدگی اداکاری کی ہے۔

مزید :

کلچر -