ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دی ہے، محرمہ علی

ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دی ہے، محرمہ علی

  

 لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ و گلوکارہ محرمہ علی نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلہ میں شوبز میں بہت زیادہ مشکلات آگئی ہیں،اب ٹیلنٹ نہیں بلکہ سفارش کی بنیاد پر کام دیا جاتا ہے۔محرمہ علی نے کہاکہ مجھے مصنوعی چیزیں اچھی نہیں لگتیں اس لئے میں اپنے کردار کو بھی حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں۔ انہوں نے کہا خوش رہتی ہوں اورخوش رہنے والے لوگ بھی بے حدپسند ہیں،کسی بھی کردار کو نبھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کرتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ اس میں حقیقت کا رنگ نمایاں ہونا چاہیے۔ ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے۔

اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی۔

مزید :

کلچر -