وفا شہزادی میں اداکاری کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے،اظہر رنگیلا

   وفا شہزادی میں اداکاری کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے،اظہر رنگیلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل وفا شہزادی کو نئی فلم ”بے پناہ عشق“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا۔ اس فلم کے ڈائریکٹراظہر رنگیلا ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر جواد بلوچ ہیں جو اس فلم میں وفا شہزادی کے مقابل ہیروکا رول بھی اداکررہے ہیں۔ وفا شہزادی نے بتایاکہ اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز جلد کردیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں یہ ایک لو سٹوری فلم ہے جس کے لئے بہترین میوزک،لوکیشنز اور کہانی کا انتخاب کیا گیا ہے انہیں یقین ہے کہ ”بے پناہ عشق“ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار اداکرے گی۔فلم کے ڈائریکٹر اظہررنگیلا نے کہاکہ وفا شہزادی میں اداکاری کا بے پناہ ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے جس وجہ سے انہیں اپنی نئی فلم”بے پناہ عشق“ کے مرکزی کردار کے لئے سائن کیا گیاہے اظہررنگیلا نے مذید کہاکہ اس فلم کی سٹوری فلم بینوں کو بھائے گی۔


 

مزید :

کلچر -