قومی کرکٹ ٹیم ہیروز آف دی ویک قرار

قومی کرکٹ ٹیم ہیروز آف دی ویک قرار

  

 لندن(آئی این پی) برطانوی اخبار ٹائمز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ٹائمز نے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں برطانیہ کا دورہ کرکے پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی مدد کی۔برطانوی اخبار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ہی نہیں دنیائے کرکٹ پاکستان ٹیم کی شکر گزار ہے۔اخبار کے مطابق فیملیز کے بغیر صرف گراؤنڈ اور ہوٹل میں رہنا مشکل تھا لیکن انہوں نے کوئی شکایت نہ کی۔ پاکستانی ٹیم نے مشکل حالات میں سنسنی خیز کرکٹ کھیلی اور ایسے حالات میں پاکستان کرکٹ بور ڈ نے انگلش بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ کرکٹ کی بحالی کیلئے کتنے سنجیدہ ہیں اس اقدام کو یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کے دورے سے انگلینڈ بورڈ بڑے مالی نقصان سے بچ گیا۔اس سے قبل کرونا کے مشکل حالات میں انگلینڈ کا دورہ کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے حیدر علی اور محمد حفظی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20میچ میں 5رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم کو میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 1-0سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -