ہینڈ سینٹائزر سے بال چمکانے پر باؤلر مِچ کلائیڈن پر پابندی عائد

   ہینڈ سینٹائزر سے بال چمکانے پر باؤلر مِچ کلائیڈن پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی)کورونا ایس او پیز میں جاری انگلش کانٹی کے دوران ہینڈ سینٹائزر سے بال چمکانے یعنی بال ٹیمپرنگ الزام پر بالر مِچ کلائیڈن پر پابندی عائد کر دی گئی۔سابق آسٹریلوی باؤلر مِچ کلائیڈن پر الزام تھا کہ انہوں نے گذشتہ ماہ سسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ہینڈ سینیٹائز سے بال کو چمکایا، مڈل سیکس کے خلاف اس میچ میں سینتیس سالہ مِچ کلیڈن نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔کوویڈ ایس او پیز کے تحت بال کو تھوک سے چمکانے پر پابندی ہے جبکہ سابق آسٹریلوی بالر نے گیند پر ہینڈ سینیٹائزر ہی لگا دیا، ضابطے کی اس خلاف ورزی پر انگلش کرکٹ بورڈ حکام نے انہیں معطل کردیا ہے۔ کرتے ہوئے باب ولس ٹرافی میں بھی نمائندگی سے روک دیا ہے۔