یوم دفاع، ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

یوم دفاع، ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک بھر میں مختلف سپورٹس تنظیموں کے زیراہتمام یوم دفاع  کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، تھروبال، سائیکلنگ، روپ سکیپنگ اور فٹ بال کے شامل تھے،  گذشتہ روز مختلف سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوم دفاع  کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی سپورٹس تنظیموں کو خصوصی ہدایات کی جاری گئیں تھیں کھیلوں کا مقصد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا تھا کھیلوں کے مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔  مقابلے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں منعقد ہوئیمقابلے شروع ہونے سے قبل اور  اختتام پر ملکی کی سلامتی، خوشحالی اور شہدا کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -