کراچی، شانتی نگرکے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے 2 افراد زخمی

کراچی، شانتی نگرکے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے 2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے شانتی نگر میں عزیز بھٹی پارک کے قریب آگ لگنے سے 60 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں اور دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عزیز بھٹی پارک کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے کے باعث 60 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کے باعث دو افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کراچی آتشزدگی

مزید :

صفحہ آخر -