تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا

تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا
تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ آج ہو گا۔اس ضمن میں وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شرکت کریں گے جب کہ وزارت صحت کے حکام کورونا سے متعلق بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021 میں امتحانات کا انعقاد ایجنڈے میں شامل ہے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جس کے بعد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -