قومی اسمبلی کاآج ہونے والا اجلاس منسوخ کردیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کاآج ہونے والا اجلاس منسوخ کردیاگیا،صدرمملکت نے قومی اسمبلی کااجلاس14 ستمبر کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب زردہ علاقوں میں مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی گئی تھی ،اجلاس ملتوی کرنے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو بھجوائی تھی ۔