سرکاری زمینیں بیچ کر زرمبادلہ کمانے کے منصوبے پر عملدرآمدآج سے شروع ہوگا

سرکاری زمینیں بیچ کر زرمبادلہ کمانے کے منصوبے پر عملدرآمدآج سے شروع ہوگا
سرکاری زمینیں بیچ کر زرمبادلہ کمانے کے منصوبے پر عملدرآمدآج سے شروع ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری زمینیں بیچ کر زرمبادلہ کمانے کے منصوبے پر عملدرآمدآج سے شروع ہو گا،نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ 26 سرکاری املاک کی نیلامی آج سے شروع ہو گی ،26 پراپرٹی کی ریزرو قیمت6 ارب 20 کروڑ روپے مقررکی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق سرکاری زمینوں کی فروخت کا منصوبہ مکمل کرلیاگیا ،نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارتوں اوراداروں کی سرکاری پراپرٹی کی اوپن نیلامی ہو گی ،دستاویزات کے مطابق وزارت ہوابازی ،واپڈا، ایرا اورکامرس ڈویژن کی زمینیں نیلام ہوں گی،وزارت صنعت و پیداوار اور ایف بی آر کی زمینیں بھی نیلام کی جائیں گی،ایرا کی مجموعی طور پر 17 اورایوی ایشن کی 3 پراپرٹی نیلا م ہوں گی،ملک بھر میں سرکاری اداروں کے پلاٹس اور بلڈنگ بھی فروخت ہوں گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -