آمدن سے زائد اثاثوں کاکیس ،فوادحسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد 

آمدن سے زائد اثاثوں کاکیس ،فوادحسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد 
آمدن سے زائد اثاثوں کاکیس ،فوادحسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہورنے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد کردی اور گواہوں کو ملزموں کیخلاف آئندہ سماعت پر بیانات کیلئے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور میں نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد اوران کے اہلخانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے کیس کی سماعت کی ،فواد حسن فواد کے وکیل نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے بعد بریت کی درخواستیں واپس لے لیں ، احتساب عدالت کے جج نے بریت کی درخواستیں واپس لینے پر فوادحسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فردجرم عائدکردی،عدالت نے گواہوں کو ملزموں کیخلاف آئندہ سماعت پر بیانات کیلئے طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -