غازی گھاٹ پل، دو گاڑیوں سے 7کروڑ 68لاکھ روپے برآمد، 3سمگلر گرفتار 

      غازی گھاٹ پل، دو گاڑیوں سے 7کروڑ 68لاکھ روپے برآمد، 3سمگلر گرفتار 

  

 ڈیرہ +قصبہ کالا (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان)ڈیرہ غازیخان پولیس نے 7 کروڑ68 کروڑ روپے ریکور کر لئے۔ تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے‘تفصیلات کے مطابق  انچارج چیک پوسٹ پل غازی گھاٹ ذیشان احمد SI اور ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے دو مشکوک کاروں جو اسلام آباد سے ڈیرہ غازیخان آ رہی تھی روک کر کاروں میں موجود افراد کی تلاشی لینے پر بیگ میں چھپائے ہوئے تقریباً 7 کروڑ 68 لاکھ روپے برآمد کرلئے اور ملزمان ہنڈی کی رقم  اسلام آباد سے ڈیرہ غازیخان سمگل کر رہے تھے دوران چیکنگ مذکورہ شخص جس کا نام وپتہ محمد شفیق سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، امداد سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان اور جاوید سکنہ لاڈن تحصیل ڈیرہ غازیخان ہے کو گرفتار کر کے ملزمان سے 7 کروڑ 68 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے ایف آئی کے حوالے کر کے پولیس نے مزید اپنی قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ اتنی زیادہ رقم کا پکڑا جانا ڈیرہ غازیخان پولیس کی بہت بڑی کاروائی ہے اور یہ بھی چیک کیا جا رہا ہے کہ کیا یہ رقم دہشت گردی میں تو استعمال نہیں ہونی تھی۔ ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں پر ہر قسم کی وہیکل کی چیکنگ جاری ہے جرائم پیشہ عناصر اور سمگلروں کے لئے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر قسم کی سمگلنگ کو ناکام بنائیں گے اور جو نقد رقم سمگلنگ کر رہے ہیں اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور میں تمام ٹیم کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو سرٹیفکیٹ کے لئے سفارش کرتا ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -