سٹاک ایکس چینج کی کارکردگی پر ہمیں ناز ہے ،پی ایس ایکس ایشیا کی بہترین اور دنیا کی چوتھی بہترین مارکیٹ بن گئی،حفیظ شیخ 

سٹاک ایکس چینج کی کارکردگی پر ہمیں ناز ہے ،پی ایس ایکس ایشیا کی بہترین اور ...
سٹاک ایکس چینج کی کارکردگی پر ہمیں ناز ہے ،پی ایس ایکس ایشیا کی بہترین اور دنیا کی چوتھی بہترین مارکیٹ بن گئی،حفیظ شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان سٹاک ایکس چینج دنیا بھر میں بہترین پرفارم کررہی ہے ،سٹاک ایکس چینج کی کارکردگی پر ہمیں ناز ہے ،پی ایس ایکس ایشیا کی بہترین اور دنیا کی چوتھی بہترین مارکیٹ بن گئی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکانومی کے بے شک مسائل موجود ہیں ،حکومت نے کرپشن کاخاتمہ یقینی بنانا ہے ،ٹریڈ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،جنگ عظیم کے بعد تمام ممالک کی صورتحال ایک جیسی تھی ۔
انہوں نے کہاکہ وہ ممالک جنہوں نے اپنے لوگوں پر توجہ دی انہوں نے ترقی کی ،حکومت بزنس نہیں چلا سکتی لیکن پالیسی آسان کر سکتی ہے،حفیظ شیخ نے کہاکہ عوام کی خاطر کئی طرح کی سبسڈی دی گئی ،فاٹا کے عوام کیلئے 152 ارب روپے کاتاریخی پیکیج دیا گیاانڈسٹری لگانے پر سبسڈی دی جارہی ہے، کئی طرح کے قرضوں پر سبسڈی دی جارہی ہے ،بجٹ میں ہزاروں خام مال کے ٹیرف کو صفرکیاگیا،ڈومیسٹک انکم ٹیکس کے ریفنڈمیں پیشرفت ہوئی ہے ۔
مشیر خزانہ نے کہاکہ گیس کے 90 فیصدڈومیسٹک صارفین کو حکومت جیب سے سبسڈی دے رہی ہے ،200 ارب روپے کے سکوک بانڈکا اجرابہت بڑی پیشرفت ہے ،انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ60 لاکھ خاندانوں کو پیسے دیئے گئے ،چند ہفتوں میں احساس پروگرام کے تحت ایک اور راﺅنڈ کیاجائے گا،کورونا کے بوجھ تلے دبے لوگوں تک مزید امدادپہنچائی جائے گی ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ایکسپورٹ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے،ماضی میں ایکسپورٹ سیکٹر پر کوئی کام نہیں ہوا،ڈالرائزیشن کو صحیح جگہ پر لانے کےلئے تنقید برداشت کرنا پڑی،ہماری کوشش ہے کہ مزید ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاکہ سیمنٹ کی کھپت 30فیصد بڑھ چکی ہے،ٹریکٹر 4موٹر سائیکل 25فیصد بڑھے،ایف بی آر کے ٹارگٹ بہتر ہوئے، انہوں نے کہاکہ یہاں لوگ سرمایہ لگائیں توحالات بہتر ہوں گے۔