سندھ ہائیکورٹ ،ملٹری کورٹ کی جانب سے سزا کےخلاف اپیل پر عزیر بلوچ کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ ،ملٹری کورٹ کی جانب سے سزا کےخلاف اپیل پر عزیر بلوچ کے وکیل کو ...
سندھ ہائیکورٹ ،ملٹری کورٹ کی جانب سے سزا کےخلاف اپیل پر عزیر بلوچ کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ کی جانب سے سزا کےخلاف اپیل پر عزیر بلوچ کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔
سندھ ہائیکورٹ میں عزیر بلوچ کو ملٹری کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی ،عزیر بلوچ کی والدہ نے عدالت میں ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ عزیر بلوچ کی جانب سے وکالت نامہ کیوں جمع نہیں کرایا گیا؟،وکیل نے کہاکہ عزیر بلوچ سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی ،ابھی بھی میٹھا رام ہاسٹل میں رکھا ہوا ہے ،وکیل اپیل کنندہ نے کہاکہ عزیر بلوچ کے خلاف 40 سے زائد کیسز بنا دیئے گئے ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کی طرف سے وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔