آج بھی ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ہم ملکر دشمن کے عزائم ناکام بنا دینگے: قونصل جنرل خالد مجید

آج بھی ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ہم ملکر دشمن کے عزائم ناکام بنا دینگے: ...
آج بھی ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ہم ملکر دشمن کے عزائم ناکام بنا دینگے: قونصل جنرل خالد مجید

  

جدہ ( محمد اکرم اسد ) پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ قوم یکجا ہو تو اسکو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، ہماری بہادر فوج نے دشمن کے چھکے چھڑائے کیونکہ انکے پیچھے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی تھی۔ وہ یہاں پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں تمام  سیاسی پارٹیوں اور فورم کے زمہ دران نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید اور آؤ آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان شیخ  تھے ۔قونصل جنرل نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ہم ملکر دشمن کے عزائم ناکام بنا دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج کا شمار دنیا کی بہادر افواج میں ہوتا ہے اور ہماری افواج نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھرپور شرکت کر کے دنیا میں بھی اپنا لوہا منوا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی پاکستان کی معشیت میں بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں جسے حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکی بہتری کے لئیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔او آئی سی میں پاکستانی مستقل مندوب رضوان شئخ نے  اپنے خطاب میں مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے جنگ کے دوران جوانوں کا جذبہ اور اُن کی حب الوطنی بے مثال تھی۔ہمیں آج اپنے ملک کے دفاع کے لیے دشمن کی جانب سے مختلف طرح کے محاز پر مقابلہ کرنا ہے اور کشمیر کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانی ہے اور ہم نے اپنے ملک کے لیے ہر محاز پر سپاہی کا کردار ادا کرنا ہے اس طرح کی خوبصورت تقریب سجانے پر ہم تمام منتظمین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

تقریب سے پاکستان تحریک انصاف جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں اور پاک فوج کے ساتھ دامے، درمے و سخنے کھڑے ہیں۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلے کے لئیے تیار ہے، مسلم لیگ ن کے صدر ملک منظور ،پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چئیرمین بشیر خان سواتی اور کشمیر جموں کشمیر کمیٹی کے چئیرمین سردار اشفاق ،یوتھ سکریٹری پی ٹی آئی جدہ مسز یاسمین اعجاز  ،ریلیف ٹائیگر فورس کے صدر انجم اقبال وڑائچ ،مسلم لیگ ن کے چئیرمین چوہدری اکرم گجر ،مسلم لیگ ق کے چئیرمین چوہدری اظہر وڑائچ ،چکوال فورم کے چئیرمین ملک محی دین ،اے این پی سے نوشروان خٹک ،پی ٹی آئی کے سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری چوہدری ظہیر ،پاکستان ویلفئیر فورم سے  محمد شریف زمان ،سابقہ صدر مکہ انجنئیر ریاض شاہین آفریدی ، پی ٹی آئی لیبر فورم کے صدر عامر سجاد ورک،سینئر رہنما پی ٹی آئی محمد نعیم ، یحیی اشفاق اور نوشین وسیم سعودیہ میڈیاانٹرٹینمنٹ  ، اوردیگر نے بھی وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہماری پاک فوج کسی بھی خطرے اور چیلنج کا جرأت مندی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم بند کرے اور  مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرے مقبوضہ کشمیر خطے میں پائیدا ر امن کے قیام اور تقسیم کا ایک نا مکمل ایجنڈا ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔

دیگر نمایاں شخصیات میں پرویز قریشی ،راجہ بشیر شمائلہ شہزاد صاحبہ، عابدہ جاوید صاحبہ،سونیا کھو کھر صاحبہ،اقرا خان صاحبہ ،میاں زبیر ،چوہدری اکرم فیاض ،راجہ شعمروز ،وقاص عنائت ،چوہدری عنائت اقبال جاڑا ،تنویر صدیق خان ،عنصر اقبال مغل نے بھی اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا اور یوم دفاع کے موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور تقریب میں پاکستان انٹر نیشل سنگر نعیم سندھی سجاد مغل اور سید بسام نے ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -