سپریم کورٹ لاہوررجسٹری ،اقلیتی رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث انسپکٹر کی بحالی کیخلاف آئی جی پولیس کی اپیل مسترد،سروس ٹربیونل کا انسپکٹر کی بحالی کافیصلہ برقرار

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری ،اقلیتی رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث انسپکٹر کی بحالی ...
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری ،اقلیتی رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث انسپکٹر کی بحالی کیخلاف آئی جی پولیس کی اپیل مسترد،سروس ٹربیونل کا انسپکٹر کی بحالی کافیصلہ برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری نے اقلیتی رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث انسپکٹر کی بحالی کیخلاف اپیل پر سروس ٹربیونل کا انسپکٹر کی بحالی کافیصلہ برقراررکھا،سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے آئی جی پولیس کی اپیل مستردکردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقلیتی رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث انسپکٹر کی بحالی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی عدم تیاری پر چیف جسٹس گلزاراحمد برہم ہو گئے ،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ عدم ثبوت پر بری ہواتوبحالی کیوں نہیں ہوسکتی؟،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کا انسپکٹر کی بحالی کافیصلہ برقراررکھااور آئی جی پولیس کی اپیل مستردکردی۔