سپریم کورٹ نے وائس چانسلر فیصل آباد ایگریکلچریونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشرف کو کام سے روک دیا

سپریم کورٹ نے وائس چانسلر فیصل آباد ایگریکلچریونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشرف کو ...
سپریم کورٹ نے وائس چانسلر فیصل آباد ایگریکلچریونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشرف کو کام سے روک دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وائس چانسلر فیصل آباد ایگریکلچریونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشرف کو کام سے روک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرچ کمیٹی کے پہلے نمبر پر نامزد کردہ ڈاکٹراقراراحمد خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت درخواست پر سماعت کی ۔

سپریم کورٹ نے وائس چانسلر فیصل آباد ایگریکلچریونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشرف کو کام سے روک دیا،عدالت نے وائس چانسلر ڈاکٹر اشرف کی عہدے پر بحالی کالاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کافیصلہ معطل کردیااوراپیل کے حتمی فیصلے تک پرووی سی فیصل آبادزرعی یونیورسٹی کو روزانہ کے معاملات چلانے کاحکم دیدیا،عدالت نے درخواست گزار ڈاکٹر اقرار احمد خان کے وکلا کو ایک ماہ میں اپیل دائر کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -