ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر باپ کے سامنے 5 سالہ بچہ قتل، والد بھی زخمی

ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر باپ کے سامنے 5 سالہ بچہ قتل، والد بھی زخمی
ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر باپ کے سامنے 5 سالہ بچہ قتل، والد بھی زخمی

  

قصور(ویب ڈیسک) پھولنگر میں ادھار رقم واپس نہ کرنے پر 5 سالہ بچے کو قتل اور والد کو زخمی کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کباڑ کا کام کرنے والے ریاض نے ملزمان سے 90 ہزار روپے ادھار لے رکھے تھے، ریاض اپنے 5 سالہ بیٹے عمرفاروق کو گود میں لے کر اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ ملزمان آئے اور رقم کا مطالبہ کیا، ریاض نے رقم کی واپسی کے لیے مہلت مانگی جس پر ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں لگنے سے باپ کی گود میں بیٹھا بچہ جاں بحق جب کہ والد زخمی ہوگیا۔

زخمی ریاض نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی بجائے الٹا اس پر ہی اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام لگا کر تشدد بھی کیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ریاض پرکوئی تشدد نہیں کیا، مدعی کی درخواست پرفوراً مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان عارف اور آصف کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -