حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے ،علی زیدی 

 حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے ،علی زیدی 
 حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے ،علی زیدی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے ،سرکاری املاک کے موثر استعمال کیلئے پالیسی وضع کی گئی ہے ،تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافہ اہم کامیابیاں ہیں ۔

نجکاری کمیشن کے زیراہتمام سرکاری املاک کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ 50 سال سے وزارتیں املاک کو لے کر بیٹھی ہیں جن کاکوئی فائدہ نہیں ہوا،حکومت کی املاک ریلوے ،جہاز اور سٹیشنز ہیں ،باقی ساری زمینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سرکاری اثاثوں کی زمینیں شفاف طریقے سے فروخت کرناچاہتے ہیں ،میری ٹائم کی زمین پر ایف بی آر اورکے پی ٹی کاتنازع چل رہا ہے ،نجکاری اچھاسلسلہ ہے،ماضی میں بینکنگ کی نجکاری سے بینکنگ شعبہ بڑھا۔

انہوں نے کہاکہ میرااورزلفی بخاری کارئیل سٹیٹ کا تجربہ ہے ،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا،حکومت کا کام ہے ایسے اقدامات کرے جس سے نجی شعبہ خوشحال ہو،عمران خان کی قیادت میں تاریخی چیزیں ہوئی ہیں ،پچھلے ماہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ مثبت میں آگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -